تازہ تر ین

سندھ میں بلدیاتی انتخابات مئی میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن حکام کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری سندھ اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ تمام شرکا نے سندھ میں مئی کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کروائے جائیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain