تازہ تر ین

جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کا پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر پیش رفت جاری ہے اور اسی سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچی جہاں پر اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہوگا، انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل بھی کی۔
بعدازاں انصار الاسلام کے رضا کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کردیا ہے جو کہ عدم اعتماد کی کامیابی تک لاجز میں رہیں گے۔
انصار الاسلام کے سربراہ انجنئیر عبدالزاق عابد لاکھو نے کہا کہ ہم پوری اپوزیشن کے ممبران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ایسے موقع پر ممبران کو اغوا کیا جاتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain