اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک عبدالولی کاکڑ، آغا حسن، حاجی ہاشم، ملک نصیر، سید محمود شاہ ، مولانا انور، زاہد درانی اور مولانا لطف الرحمان بھی شریک تھے۔اس دوران ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ مستقبل کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔