تازہ تر ین

پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے سیل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے خاردارتاریں اوربیریئر لگا کر سیل کیے گئے ہیں، ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کیا گیا ہے۔
حکام کاکہنا ہے کہ یہ اقدام جے یو آئی (ف) کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن اور گرفتاریوں کے بعد جے یو آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے جے یو آئی کے رکن اسمبلی سمیت دیگر افراد کو ضمانت پر رہا کردیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain