تازہ تر ین

جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں: وزیراعظم عمران خان

لوئر دیر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی، جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، آرمی چیف سے کہا عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شعور، جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، شاندار استقبال کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جھکنے والے شخص کی کوئی عزت نہیں کرتا، طاقتور کو قانون کے تابع کرنا میرے منشور کا حصہ ہے، 3 افراد نے ملک کو مقروض بنایا، نواز شریف، زرداری نے ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، نواز شریف، زرداری نے ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف کر رہی تھی، دنیا صرف خوددار ملک کی عزت کرتی ہے، 25 سال پہلے سیاست شروع کی تھی۔
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل بھارت نے ایک اور حرکت کی ہے، نریندرمودی کو پیغام دیتا ہوں ابھی تو ابھی نندن کی چائے ٹھنڈی نہیں ہوئی تو اور طلب ہوگئی ہے، بھارتی حرکت سے سعودی عرب، قطر، پی آئی اے کے جہاز متاثر ہوسکتے تھے، بھارت نے بڑا خطرناک کھیل کھیلا ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، بھارت ہمارے صبر کو نہ آزمائے، بھارت کی اس حرکت سے آکسڈینٹل وارکا خطرہ تھا، عالمی برادری بھارت کی اس حرکت کا نوٹس لے، نریندر مودی سن لو آج پاکستان کا وزیراعظم ساڑھیاں دینے والا نہیں عمران خان ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain