تازہ تر ین

کراچی میں پہلی خواتین ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد، سنسنی خیز مقابلوں میں کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کراچی میں پہلی خواتین ٹینس چمپئن شپ کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، سنگلز اور ڈبل ایونٹس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
کراچی میں پہلی کے پی ٹی ویمنز ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد ہوا، فائنل میچ ارج اور نتالیہ زمان کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لئے خوب جان لگائی، سخت مقابلے کے بعد نتالیہ زمان نے کامیابی حاصل کرلی ، رنر اپ کھلاڑی ارج نے اگلی بار جیت کے لئے کمر کس کی۔
چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز وڑائج کا کہنا تھا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔اختتامی تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain