کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے ۔
اقراء عزیز نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا جس میں اقرا نے کہا کہ ‘ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، اْنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا اْنہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین اْن کے ہاتھوں میں تھا۔
اقراء عزیز نے بتایا کہ ‘ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں۔ اقرا عزیز نے میاں بیوی کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے۔
