تازہ تر ین

علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کراچی: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہے، ووٹ ڈالنا علی وزیر کا آئینی حق ہے اور آئینی حق سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے سردار شہباز کھوسہ نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور پروڈکشن آرڈر کے لیے دائر درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
محسن داوڑ کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain