لندن (ڈاکٹر اختر گلفام سے) پاکستان میں غصب کی ہلچل کی وجہ بننے والے ، پاکستان کودھمکیاں دینے والے اور عمران حکومت کے خلاف سازش کرنے والے اہلکار کون ہیں؟ تحقیقات کے مطابق یہ ہیں ڈونلڈ لو،جو 1992 سے 1994 کے دوران پشاور میں امریکی قونصل خانے میں پولیٹیکل افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور اردو زبان بھی جانتے ہیں۔ وہ جنوبی ایشیائی امور کے سینیئر سفارت کار مانے جاتے ہیں۔ڈونلڈ لو دھمکیاں دینے کا کافی بظاہر تجربہ رکھتے ہیں۔ 19 جولائی 2016 کو انہوں نے بحیثیت امریکی سفیر البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں سول سوسائٹی کی ایک ریلی کے دوران سیاست دانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے یورپی اتحاد میں شمولیت کے لیے عدالتی اصلاحات کے حق میں ووٹ نہ دیا تو واشنگٹن ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔
