پاکستان کا دستہ بھارت میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپیئن شپ بھارتی شہر دہلی میں 18 تا 22جون منعقد تک ہوگی، جس کے لیے پاکستان ٹیم کے انتخابی ٹرائلز 8 مئی کو لاہور میں ہوں گے۔
سائیکلسٹوں کا انتخاب انفرادی ٹائم ٹرائل، پرسویٹ اور سپرنٹ ایونٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
ٹرائلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے 2022ء کے سائیکلنگ لائسنس یافتہ ہی کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔