تازہ تر ین

رنبیر اور عالیہ کی شادی میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اب شادی میں شرکت کرنے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں ہو رہی ہے جس کے لیے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں بالی وڈ کے بادشاہ خان شاہ رخ خان، ہدایتکار کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، زویا اختر، ڈیزائنر مسابا گپتا، ورون دھون ، ان کے بھائی روہت دھون، آیان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکانشا رنجن اور انوشکا رنجن کو مدعو کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کرن جوہر، آیان مکھرجی، منیش ملہوترا، انوشکا رنجن اور ان کی بہن اکانشا رنجن شادی میں ضرور شرکت کریں گےجبکہ ان بالی وڈ مشہور شخصیات کے علاوہ، رنبیر اور عالیہ کے دوست اور خاندان کے افراد بھی ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کرشمہ کپور، مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، اور سونی رازدان سبھی شادی کی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں عالیہ اور ان کی شادی جلد ہونے کا اعتراف کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی تھی۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain