تازہ تر ین

پڈعیدن میں ریلوے ٹریک پردھماکا، اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پڈعیدن: (ویب ڈیسک) پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔
ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کےگزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔
پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain