تازہ تر ین

عمران خان نے پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا تھا، نواز شریف نے آج بدلہ لے لیا: مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2018 میں پنجاب کا میڈیٹ چوری کیا تھا، نواز شریف نے آج مینڈیٹ چرانے کا بدلہ لے لیا ہے۔
صوبہ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب کے عوام کی خدمت کرے گا۔
انہوں نے حمزہ شہباز کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صرف نام کے وزیراعلیٰ تھا اس کو چلانے والی فرح تھی۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ فرح کا کوئی عہدہ نہیں تھا وہ کسی کی فرنٹ پرسن تھی، حمزہ شہباز آج آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں۔
ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو عثمان بزدار جیسا ناکام وزیراعلیٰ ملا تھا جب کہ شہباز شریف نے پنجاب میں خدمت کے ریکارڈز قائم کیے تھے، اللہ تعالی نے آج نواز شریف اور شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چوروں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی تھی، جب حساب کتاب کا وقت آیا تو پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain