اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دوران ہی الیکشن کمیشن کا موقف آگیا اور الیکشن کمیشن ذرائع کے حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی قوم اور اراکین پارلیمنٹ کو گمراہ کررہے ہیں، یوسف رضا گیلانی ویڈیو سکینڈل کیس حتمی دلائل کے بعد 5 اپریل کو محفوظ ہوچکا ہے۔ یادرہے کہ شاہ محمود قریشی نے قراردیا تھاکہ حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس گزشتہ ایک سال سے محفوظ ہے ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی ویڈیو سکینڈل کیس 17میں سے 10 دفعہ التواء درخواست گزاروں کی وجہ سے ہوا ، الیکشن کمیسن کی وجہ سے کوئی کیس التواء نہیں ہوا۔