تازہ تر ین

بلاول نے مجھے مرد بنا دیا” شیریں مزاری کا شکوہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شکوہ کیا ہے کہ انہوں نے انہیں مرد بنا دیا، یہ بدتمیزی ہوئی ہے ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی تقریر ختم ہوئی تو حکومتی رہنماء اسد عمر نے سپیکر سے استدعا کی کہ پوائنٹ آف پرسنل کلیریفکیشن کے لیے شیریں مزاری کو ایک منٹ دے دیں جس پر اجازت ملتے ہی شیریں مزاری نے کہا کہ “میں سمجھتی ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری کو کم سے کم احترام سے بولنا چاہیے ،انہوں نے مجھے مرد بنا دیا، انہیں عورت اور مرد کی پہچان ہونی چاہیے ، بڑا افسوس ہے کہ انہیں مرد اور عورت کی پہنچان ہونی چاہیے ، یہ بدتمیزی ہوئی ہے ، سپیکر صاحب ! مہربانی کرکے انہیں بتائیں کہ یہ ٹھیک کریں”۔
یادرہے کہ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ” اجلاس میں شیریں مزاری موجود تھا”۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain