تازہ تر ین

عسکری کمان کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کےلیےمقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عسکری کمان کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پوچھا گیا ہے کہ کیا وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کو ٹھوس وجوہات کے بغیر ہٹانے کا اختیار ہے؟۔
درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کا کوئی بھی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا، کیا وزیراعظم سیاسی مقاصد کیلئے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا سکتا ہے؟۔
ذرائع کے مطابق درخواست دائر ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں کچھ دیر بعد سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ قبل ازیں انہوں نے رات گئے عدالت اور کورٹ روم نمبر ون کھولنے کا حکم جاری کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain