اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئی بھی سرکاری افسر حکومتی این او سی کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتا، بغیر این او سی جانے والے سرکاری افسر کو آف لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
