تازہ تر ین

فوجی قیادت کی تبدیلی انتہائی لغو اور بے بنیاد خبریں ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فوجی قیادت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو انتہائی لغو اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ہے انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں اور ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور مکمل تردید کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain