تازہ تر ین

’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘، بلاول کا عدم اعتماد کی کامیابی کے ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خطاب میں کہا ہے کہ ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ پاکستان میں پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ایک تاریخ رقم ہوئی ہے جبکہ آج 10 اپریل 1973 کو آئین منظور کیا تھا۔
انہوں نےکہا کہ ’ ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ظلم بڑھتا ہے اور مٹ جاتا ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 4 سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain