عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے زرمبادلہ زخائر کو صرف دو ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے کافی قرار دے دیا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ہلچل غیریقینی کی صورتحال پیدا کررہی ہے ۔ سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہوا ہے جب ملک مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، زرمبادلہ زخائر گر رہے ہیں اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔
موڈیز نے کہا کہ واضح نہیں کہ نئی حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے کیسے رجوع کریگی۔ پاکستان کو زرمبادلہ زخائر بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی معاونت درکار ہے۔ اور پاکستان کے زرمبادلہ زخائر صرف 2ماہ کی درآمدات کوپورا کرنے کے لیے رہ گئے ہیں۔