اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر پھرتے رہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب مکمل طور پر عمران خان کے قبضے میں تھا، چیئرمین نیب عمران خان سے ہدایات لیتے تھے، نیب کو ختم کر کے ان کے اہلکاروں کا احتساب کیا جانا ہی حل ہے، چیئرمین نیب بتائیں اپنے دور میں اور گزشتہ 3 سال میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا ؟ ایک وزیر چیئرمین نیب کے دفتر میں بیٹھا ہوتا تھا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جج صاحبان کو عدالتوں میں کیمرے لگانے کی درخواست کریں گے، حکومت کی طرف سے نیب اور عدالتوں میں کیمرے لگانے کی اجازت ہے، کل عارف علوی کے دانت میں درد تھا، اسی لئے حلف نہیں لیا، تمام گورنرز استعفے دیں۔