کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
ندا یاسر کا وائرل ہوتے اس مختصر سے ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ انہوں نے فوراً ہی یاسر نواز کو شادی سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی کیوں کہ آپ سندھی ہیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ اْن کے ذہن میں خوف تھا کہ سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہٰذا اْنہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔