تازہ تر ین

عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے، چودھری پرویز الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں وزارت اعلی کے امید وار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے۔
واضح رہے علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان لڑائی کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم ترجمان عبدالعلیم خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈہ مہم پرویزالہی کو شکست سے نہیں بچا سکتی، پرویز الہی کو شکست نظر آ گئی ہے، وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کر لیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، جعلی ٹوئٹ اور بوگس خبروں سے پرویزالہی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا، عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain