تازہ تر ین

سندھ میں نئی اور منفرد نمبر پلیٹس کا اجرا، خصوصیات کیا ہیں؟

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے نئی نمبر پلیٹس کا اجرا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر رجسٹریشن ونگ سوک سینٹر میں نئی نمبر پلیٹس کا اجرا کر دیا گیا، نئی نمبر پلیٹس میں متعدد سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں، اور یہ پلیٹیں سیکیورٹی فیچرڈ ریٹرو ریفلیکٹیو ہیں۔
یہ نمبر پلیٹس رات کے اندھیرے میں بھی باآسانی نظر آتی ہیں، ان پر ایلومیونیم شیٹ لگی ہوئی ہے، ان نمبر پلیٹس پر بار کوڈ بھی لگا ہوا ہے، اور ان کی ڈپلیکیٹ بنانا ممکن نہیں ہے۔
پہلے مرحلے میں نئی رجسٹریشن پر یہ نمبر پلیٹس دی جائیں گی، مکیش کمار چاؤلہ نے کہ کوشش ہے کہ ایک سال کے اندر زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو نئی نمبر پلیٹس دی جائیں۔
انھوں نے کہا سندھ کی نمبر پلیٹس منفرد ہیں، جلد ہی ٹریفک پولیس ان نمبر پلیٹس کے ذریعے گاڑیوں کی تفصیلات لے سکے گی، ان نمبر پلیٹس کی مدد سے امن و امان کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عاطف رحمان، ڈائریکٹر جنرل اورنگ زیب پنھور، ڈائریکٹر وحید شیخ، ایم ڈی سیپرا حلیم شیخ اور سابق ڈی جی شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔
مکیش کمار نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کو جدت کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں، محکمہ ایکسائز سندھ روز بروز جدت کی طرف رواں دواں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain