تازہ تر ین

بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کے ساتھ ساتھ اب پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے اور صوبوں کو 26 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا ہے۔
انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑا ڈیم تربیلا 53 روز سے خالی پڑا ہے جس کے بعد ارسا نے صوبوں کو جوائنٹ ڈسچارج میجرمنٹس (جے ڈی ایمز) کی ہدایت کردی۔
ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک کم ہے، چناب اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ نہیں بڑھ رہا اور پنجاب کو 70 ہزار کے بجائے 52 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سندھ کو 44 ہزار کی بجائے 33 ہزار کیوسک فراہمی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم 18 اپریل تک خالی رہے گا، صوبہ پنجاب کی ٹیمیں پانی کی پیمائش کے لیے گدو اور کوٹڑی کی نگرانی کرینگی جبکہ سندھ کی ٹیمیں تونسہ اور پنجند میں پانی کا اخراج دیکھیں گی۔
علاوہ ازیں ارسا نے صوبوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain