تازہ تر ین

راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ پینل آف چیئر ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف سے حلف لیا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنے قائد آصف زرداری، شہدا کے وارث بلاول بھٹو کا ممنون ہوں، وزیراعظم، خالد مگسی، اختر مینگل سمیت ایک ایک رکن کا مشکور ہوں، مجھے 22 ویں اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا، تاریخ میں پہلا موقع ہے ایک سابق وزیراعظم کو اسپیکر کا عہدہ دیا گیا، اس ایوان کا خادم اور وفادار رہوں گا، شہید ذوالفقار بھٹو بھی اس ایوان کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں، مسائل کا حل نعرے کی سیاست میں نہیں، مشاورت اور باہمی اتفاق میں ہے، یہ ایوان حق اظہار رائے کا نگہبان اور محافظ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain