ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے دوران جوتا چھپائی کی رسم ساڑھے 11 کروڑ سے شروع ہو کر ایک لاکھ پر ختم ہو گئی۔
بھارٹی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف جوڑی کی شادی کی تقریب میں لڑکی والوں نے جوتا چھپائی کی رسم میں ساڑھے 11 کروڑ (پاکستانی 25 کروڑ) روپے طلب کیے تھے لیکن لڑکے والوں نے خوب بھاؤ تاؤ کرنے کے بعد لڑکی والوں کو صرف ایک لاکھ (پاکستانی دو لاکھ) روپے تھما دیئے۔
بالی ووڈ جوڑی کی شادی کی تقریب ممبئی میں کی گئی اور شادی کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خوبصورت جھلکیاں
اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنے داماد رنبیر کپور کو ڈھائی کروڑ روپے کی گھڑی دی۔
واضح رہے کہ مذکورہ جوڑی کی شادی کی تقریب انتہائی نجی رکھی گئی تھی جس میں صرف خاندان اور قریب کے ہی رشتے دار شریک ہوئے جبکہ اس دوران چند بالی ووڈ اسٹارز بھی نظر آئے۔