کراچی: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل .. رانجھا رانجھا کردی .. میں بھولا کے کردار ادا کرنے کے بعد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمران اشرف کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
لوگ ان کی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور باتوں سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مداح کی ان سے آٹو گراف لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، آپ نے خواتین کو گھر سے ٹوکری کے ذریعے سامان اوپر نیچے جاتے تو دیکھا ہو گا، لیکن یہی ٹوکری عمران اشرف کی مداح کے لیے ان سے آٹوگراف لینے کا ذریعہ بنی۔
خاتون نے رات گئے اپنے گھر کی اوپری منزل سے عمران اشرف سے آٹو گراف لینے کی خواہش کی، جس کے لیے خاتون نے اوپر سے ہی ٹوکری نیچے پھینکی، عمران اشرف نے ٹوکری پکڑی اس میں سے ڈائری نکالی، خاتون کا نام پوچھا اور اس میں آٹو گراف دے کر اسے واپس اوپر روانہ کر دیا۔
ویڈیو میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی جانب سے ٹوکری گرانے کے لیے رسی کی جگہ 3 دوپٹوں کا استعمال کیاگیا۔