تازہ تر ین

حکومت کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پی ایم ڈی آر اے) کے قیام کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کر رہے ہیں جبکہ پیکا ایکٹ پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، آزادی اظہار رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، ہم کسی قسم کا انتقام لیں گے نہ لینا چاہتے ہیں، قانونی طور پر جو قصوروار ہوگا اس کے لیے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں بد ترین طرز حکمرانی رہا، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میڈیا انڈسٹری ایک سیاہ دور سے گزری، چار سال سے اظہار رائے پر پابندی عائد تھی، کئی صحافیوں کے پروگرم بند کرائے گئے، میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کو دباؤ ڈلوا کر نوکریوں سے نکلوایا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال عوام نے دھونس، گالی اور دھمکی کی زبان سنی، ہم کسی پر کوئی غلط الزام نہیں لگائیں گے لیکن اگر کوئی غلط کام کرے گا یا قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ صدر مملکت بھول گئے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے صدر نہیں بلکہ پاکستان کے صدر ہیں، صدر کو اپنی آئینی ذمے داریوں کا احساس نہیں ہو رہا، اگر انہوں نے آئین کے تحت اپنی ذے داریاں ادا نہیں کرنی تو وہ مستعفیٰ ہوجائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain