تازہ تر ین

خواجہ آصف دفاع، سعد رفیق ریلوے کے وزیر ہوں گے: وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف دفاع، احسن اقبال منصوبہ بندی و ترقی اور مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے اور ہوا بازی کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ سید خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل اور نوید قمر کو وزیر تجارت بنادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شازیہ مری کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر اور سید مرتضی محمود کو صنعت پیداوار کا وفاقی وزیربنایا گیا جبکہ ساجد حسین طوری اوورسیز پاکستانیز اورانسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزارت داخلہ، رانا تنویر حسین کو تعلیم، احسان الحق مزاری کو انسانی حقوق اور عابد حسین بھیو کووزارت نجکاری کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات بنا دیا گیا جبکہ عبدالواسع کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت اور مفتی عبدالشکورکو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیرسیفران، امین الحق کو آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اورفیصل سبزواری کو بحری امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسرارترین کو دفاعی پیداوار، شاہ زین بگٹی کو نارکوٹکس کنٹرول اور طارق بشیر چیمہ کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت دی گئی۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا وزیر مملکت برائے خزانہ اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق قمر زمان کائرہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اورگلگت بلتستان ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے 9 دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain