تازہ تر ین

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال کو تقویت ملے گی۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، تعمیری روابط سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے،۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ امید ہے میرے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain