تازہ تر ین

دنیا کا سب سے چھوٹا اور تیزرفتار پاوربینک

نیویارک: (ویب ڈیسک) ماچس کی ڈبیا سے کچھ بڑا یہ آلہ دنیا کا طاقتور ترین اور تیزرفتار پاوربینک ہے جو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو سے سرمایہ کاری کے تمام مراحل عبور کرچکا ہے۔
اس کا نام ’ایئربینک‘ رکھا گیا ہے جومقناطیس کے بغیر کسی بھی فون کی پشت سے جڑسکتا ہے۔ اس کے اندر ایک طرح کا سکشن (چپکنے والا) نظام ہے جو اسے کسی بھی سطح سے چپکنے میں مدد دیتا ہے اور اسی بنا پر یہ 5500 ایم اے ایچ قوت سے فون کو برق رفتار چارجنگ فراہم کرتا ہے۔
اسے دنیا کا سب سے چھوٹا وائرلیس پاور بینک کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ یہ خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہےکہ دورانِ چارجنگ اس کے سہارے بھاری اسمارٹ فون بھی ٹک سکتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایئربینک کے بدولت اب بھاری بھرکم اور بڑے پاوربینک کی ضرورت نہیں رہتی۔ پھر تاروں سے جوڑنے کی ضرورت بھی ختم کردی گئی ہے۔
پاور بینک کی پشت پر نرم ربر کے گول سکشن پمپ لگائے گئے ہیں جن سے وہ فون پر چپک جاتا ہے۔ اس کے دو فائدے ہیں کہ اول تو مقناطیس ہر فون پر چپک نہیں سکتا اور دوم اس عمل میں چارجنگ بھی ضائع ہوجاتی ہے۔ جبکہ ایئربینک میں یہ عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس طرح یہ کسی بھی فون سے منسلک ہوکر اسے تیزی سے چارج کرسکتا ہے جبکہ دیگر فون کے لیے اس میں تار بھی شامل کیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے چھوٹے پاوربینک سے بھی 30 فیصد چھوٹا ہے لیکن اس کی کارکردگی دوگنا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی اومارکو کا کہنا ہے کہ ایئربینک کو ہرطرح کی سخت آزمائش سے باربار گزارا گیاہے۔
اسی طرح تجربہ گاہ اور حقیقی زندگی میں اسے کئی لوگوں نے ایک عرصے تک ٹیسٹ کیا ہے اور اس کے بعد ہی مصنوعات کی فروخت شروع کی گئی ہے۔
ایئربینک کی قیمت 78 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain