تازہ تر ین

کوکا کولا اور رزق بھوک سے پاک پاکستان کیلئے کام کرینگے

لاہور: (ویب ڈیسک) کوکا کولا پاکستان و افغانستان اور غیر منافع بخش تنظیم رزق کے درمیان جاری شراکت داری کا مقصد ملک بھر میں تین ملین سے زائد ضرورتمندوں میں کھانا تقسیم کرنا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق پاکستا ن میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ 80ملین لگایا گیا ہے۔یہ بات واضح ہے کہ وبائی مرض کے دوران ہمارے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد شدید بھوک کا شکار تھی،اس شراکت داری کا مقصد رمضان المبارک کے ماہ میں کھانا عطیہ کرنے کی عاجزانہ کوشش کے ذریعے غذائی تحفظ کے بحران کو دور کرنے کیلئے کام کرنا ہے۔
اس سال اس شراکت داری کو پاکستان بھر کے متعدد شہروں میں کمیونٹیز تک پہنچنے کیلئے پیمانہ بنایا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ تین ملین لوگوں تک کھانا پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کوکا کولا نے اپنی مارکیٹنگ کی صلاحیت کے ذریعے رزق جیسی نچلی سطح کی تنظیم کو اس کی فراہمی کو وسعت دینے کے قابل بنایا ہے،اس کا مقصد یہ تھا کہ کال ٹو ایکشن کو تمام ٹچ پوائنٹس پر دستیاب کیا جائے اور صارفین کو اس مقصد میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے پیغام کو وسعت دی جائے،ملک بھر میں بل بورڈز اور کوکا کولا کی بوتلیں اب کیو آر کوڈ کے ساتھ آرہی ہیں،جسے فون ایپ کے ذریعے اسکین کیا جاسکتا ہے،جس سے صارفین کو عطیات دینے میں آسانی ہوگی۔
کوکا کولا پاکستان،افغانستان کے نائب صدر فہد اشرف کا کہناہے کہ”رزق کے ساتھ ہم اپنی مضبوط ہوتی ہوئی شراکت داری کے دوسرے سال اپنی وسیع تر کمیونٹی کو اس عظیم کوشش کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کیلئے دعوت دیتے ہیں،ہم اپنی بوتلوں پر کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین کو ڈونیشن پورٹل کی جانب لے جاتے ہیں،جس کے نتیجے میں اس عظیم مقصد کیلئے تعاون کرنا نہایت آسان ہوگیا ہے۔“
اس مہم کو دو حصوں افطار دسترخوان اور راشن کی شکل میں 14سے زائد شہروں میں شروع کیا گیا ہے اور اب تک 4لاکھ 20ہزار سے زائد کھانا تقسیم کیا جاچکا ہے۔
رزق کے شریک بانی موسی عامر نے اس حوالے سے کہا کہ ”ہم کوکا کولا کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے بھوک سے پاک پاکستا ن کے ہمارے مشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا،کوکا کولا کے ساتھ ہمارا سفر گزشتہ برس اس وقت شروع ہوا تھا،جب ہم نے 9لاکھ سے زائد کھانے تقسیم کئے،اس برس ہمارا مقصد ہے کہ ہم ان کی ملگ گیر رسائی اور اپنی آن گراؤنڈ عملدر آمد کی مہارت کولاکھوں لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کی کوشش کیلئے مزید استعمال کریں۔“
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں دونوں ادارے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ رزق کوکا کولا رمضان 2022کے اس اقدام
میں دل کھول کر عطیات دیں یا بھر اس عظیم مقصد میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے کیلئے آگے آئیں۔
مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں
https://bit.ly/CokeRizq


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain