پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے عیدی پیکیج دےدیا۔ عیدالفطر کے تین دن ٹکٹوں میں تیس فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
عید الفطر کے تین روز مسافروں کے لیئے ریلوے کے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت ہو گی۔ نجی شعبہ میں راولپنڈی سے ملتان جانیوالی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں بھی کمی کردی گئی ۔ کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام سمیت معمول کے مطابق کیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے کراچی کے مابین چلنے والی سرسید ایکسپریس انتظامیہ نے بھی عید کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان ہے ۔ 2 مئی کے لیئے ٹکٹ میں چالیس فیصد کمی کی گئی ہے اور یہ رعایت ایک روز کے لیئے ہو گی۔