تازہ تر ین

شان پین اور لیلیٰ جورج کی شادی کے دو سال بعد طلاق

امریکا: (ویب ڈیسک) معروف اداکار، ہدایت کار، اور پروڈیوسر شان پین اور لیلیٰ جارج کے درمیان طلاق ہوگئی۔
2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا یہ جوڑا جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ تاہم لیلیٰ جارج نے شادی کے صرف ایک سال بعد ہی اکتوبر 2021 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔ جسے اب عدالتی دستاویزات کے مطابق منظور کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی مدد کی کوشش نہیں کر رہا اور دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شان پین اور لیلیٰ جارج نے ستمبر 2021 میں باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
شان پین نے پہلے رابن رائٹ سے شادی کی تھی جس کے ساتھ ان کی 31 سالہ بیٹی ڈیلن اور 28 سالہ بیٹا ہوپر ہیں۔
شان پین حال ہی میں روسی حملے کے دوران ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لیے یوکرین جانے کے لیے خبروں میں تھے۔ یوکرین میں اپنے وقت کے دوران، شان نے پین نے صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain