اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔
اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہو گی۔ غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہوگی۔
