اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں کیوبا کے سفیر کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کی جانب سے لاہورپریس کانفرنس میں کیوبا کا نامناسب ذکرکیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کی کیوبا کیلئے حقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتا۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دل کی گہرائی سے کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کیوبا کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں، 2005 میں پاکستان میں زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹرز کے بہادرانہ کردار کو نہیں بھول سکتے۔
ان کا کہنا تھاکہ میرا بیان صرف خارجہ پالیسی کے تناظرمیں تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پاکستان کو معیشت کیلئے بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے ، عمران خان اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ امریکا میں پاکستان کا کوئی نام لینے والا بھی نہ بچے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد کیا ہے پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں ؟
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2022/04/ahsan.jpg)