تازہ تر ین

بولان میل مال بردارٹرین سے ٹگرا گئی، 4 مسافر زخمی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان میل مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کچھی کے علاقے پیرو کنڑی پوسٹ کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ حادثے میں زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سبی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain