کراچی: (دنیا نیوز) کراچی یونیورسٹی میں کامرس ڈیپارٹمنٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کیمپس سکیورٹی انچارج کے مطابق دھماکا باہر سے آنے والی گاڑی میں ہوا۔ ڈاکٹر زبیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ایس پی گلشن کا کہنا ہے کہ دھماکہ تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے، بم ڈسپوزل رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا۔