لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کی ملاقات پر ردعمل جاری کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا گیا، یہ صادق و امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والے کی ملاقات ہے۔