تازہ تر ین

عید کے موقع پر گورنر پنجاب نے سیاسی قائدین کو کیا تحفہ بھیجا؟

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعظم ،وزیر اعلی پنجاب اور سیاسی قائدین کو  آئین کی کتاب بطور عید تحفہ بھجوا دی۔ 

گورنر پنجاب  کے مطابق پاکستان کے آئین کی کتاب بطور عید کاتحفہ کے ان تمام سیاسی لیڈروں کو بھیجیں ہیں جو آئین پڑھے بغیر  بلاوجہ احمقانہ بیانات دے رہے ہیں یا غصہ کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ،مریم صفدر کو آئین پاکستان کی کتاب بھجوائی۔

گورنر پنجاب نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرداری ،عطاء اللہ تارڈ ،خواجہ محمد آصف ،راجہ پرویز اشرف ،احسن اقبال ،قمر الزماں کائرہ ،خورشید شاہ ،مریم اورنگزیب ،شریں رحمان ،بلال چودھری ،مولانا فضل الرحمان اور سید یوسف رضا گیلانی کو بھی آئین پاکستان کی کتاب بھجوائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain