تازہ تر ین

ملک میں بلیک آوٹ : نیپرا کا این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) جنوری 2021 میں ملک میں بلیک آئوٹ کے معاملے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔
نیپراکا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔
اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔ تاہم، این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔
اتھارٹی بلیک آئوٹ کے نتیجے میں متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کررہی ہے، انہیں الگ سے نمٹایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain