تازہ تر ین

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک کے دفاتر اور بینکوں کے لیے ہفتے کی تعطیل بحال کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک ملازمین اور کمرشل و مائکرو فنانس بینکوں کے لیے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے، اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں پیر تا جمعرات دوپہر1:30 سے 2:15 تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔
جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر صبح 9 سے شام 6 تک کھلے رہیں گے، ایک بجے تا ڈھائی بجے تک جمعہ کی نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے دفاتر ہفتہ کو بند رہیں گے۔ بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کاروباری تقاضوں اور اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کاروباری اوقات مقرر کرسکتے ہیں۔
عوام اور کاروباری طبقہ کو خدمات کی فراہمی کے لیے کمرشل اور مائیکروفنانس بینکس کاروباری مراکز، کمرشل سینٹر اور بڑے شہروں میں ہفتہ کو اپنی مخصوص شاخیں کھول سکتے ہیں۔ بندرگاہ اور کسٹم ہاؤس میں بینکوں کے بوتھ معمول کے مطابق 24 گھنٹے خدمات فراہم کریں گے کمرشل اور مائیکروفنانس بینک ہفتہ کو کھلنے والی برانچوں کی فہرست اسٹیٹ بینک کو فراہم کرنے کے ساتھ عوام الناس کے لیے ویب سائٹ پر بھی جاری کریں گے۔
ہفتہ کو کھلنے والی بینکوں کی شاخوں پر نمایاں طور پر لکھنا ہوگا کہ یہ برانچ ہفتہ کو کھلی رہے گی، نئے اوقات کار پر فی الفور عمل درآمد ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain