تازہ تر ین

مریم نواز کا جلسہ ناکام ہو گیا، ان کے پاس کوئی بیانیہ نہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اب کوئی بیانیہ نہیں ہے۔
فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
فواد چودھری نے استفسار کیا کہ ن لیگ کا ورکر ووٹ کوعزت دو سے بوٹ پالش تک کا سفر اتنی جلدی کیسے فراموش کرے؟
فواد چودھری نے کہا کہ لوگوں کوغلام سمجھنے والےذہن ہی اس طرح کی حرکت کر سکتے تھے کہ لوگ تو غلام ہیں ہم بٹن دبائیں گے ادھر سے ادھر ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain