اوکاڑہ: (ویب ڈیسک) گھریلو رنجش پر والدہ نے 6 ماہ کی معصوم بچی کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ قلعہ دیواسنگھ میں گھریلو رنجش پر خاتون کی اپنے خاوند کے ساتھ تو تکرار ہوئی، خاتون نے غصہ میں آ کر اپنی 6 ماہ کی بیٹی کو فرش پہ پٹخ دیا۔ بچی کو سر پر شدید چوٹ لگی، چوٹ لگنے سے معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پہ چل بسی۔
