تازہ تر ین

صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیےگئے ہیں۔
یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں، دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain