کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سندھ پولیس کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہونے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،ریاست کو اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا ہو گا۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ ورنہ مجھے ڈر ہے کہ عوام قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں،انہوں نے اپیل کی کہ خدارا ہمارے ملک کو بچایا جائے۔