تازہ تر ین

بھارت کی ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، 10 افراد ہلاک 22 زخمی

لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ ضلع ہاپور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا جہاں فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا۔ حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد کی ہلاکت اور 22 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اموات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل بروئے کار لانے اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain