تازہ تر ین

وزیر اعظم کےمشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کی ملاقات۔ وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام موجود وسائل کو بھرپور انداز میں بروۓ کار لانے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain