تازہ تر ین

ہمارے دور میں معیشت آگے بڑھ رہی تھی، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں معیشت آگے بڑھ رہی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو غیرقانونی طریقے سے پکڑا اور جیل میں ڈالا گیا۔ ہمارے کارکنوں کو لانگ مارچ کے دوران تشدد کیا گیا اور گرفتاریاں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی اور پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا، امریکہ ناراض ہے۔ کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا۔ امریکہ سفارت کاروں کا ہمارے اراکین سے ملاقات کرنے کا کیا کام تھا ؟
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت آگے بڑھ رہی تھی۔ میں کسی بھی ملک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں اور بدقسمتی سے بھارت فاشسٹ حکومت تھی اور ہمیں تعلقات توڑنے پڑے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain